لوزان،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ارجنٹائن نے عالمی ہاکی رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ ارجنٹائن نے ایک مقام کی بہتری بنائی جبکہ 1730 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیاہے۔ وہیں آسٹریلوی ٹیم ایک مقام پھسل کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیا کے ابھی 1710 پوائنٹس ہیں۔ جرمنی (1585) پوائنٹس کے ساتھ ایک مقام آکر تیسرے اور ہالینڈ (1543) پوائنٹس کے ساتھ ایک مقام کے نقصان کے ساتھ ہی چوتھے نمبر پر کھسک گیا ہے۔
ہندوستان 1346 پوائنٹس کے ساتھ اپنے چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ بلجیم (1500) پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور انگلینڈ (1242) پوائنٹس لے کر 7 ویں مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ (1149) پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، آئر لینڈ (1068) پوائنٹس کے ساتھ نویں اور سپین (1063) پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ دوسری طرف خواتین رینکنگ میں ٹاپ9 مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ہالینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے اور ارجنٹائن تیسرے مقام پر برقرار ہیں۔ہندوستانی ٹیم پہلے کی طرح 12 ویں مقام پر ہی ہے۔